مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گیس بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ گھریلو صارفین کو دن میں صرف 8 گھنٹے گیس میسر ہوگی اس کا مطلب صارفین دیگر 16 گھنٹے بغیر گیس کے زندگی گزاریں گے۔
تاہم کئی علاقوں میں کمپنی کی جانب سے اعلان کردہ اوقات میں گیس نہ ہونے کی شکایات موصول ہوتی رہی، کئی شہروں میں دن 12 بجے سے 2 بجے تک (اعلان کردہ اوقات) گیس معطل تھی۔
کراچی کے علاقے بلدیہ، ناظم آباد، کورنگی، ڈیفنس اور گلشن اقبال کے رہائشی افراد گیس بندش یا کم پریشر کی شکایت کررہے تھے۔
یہ ایک عام تاثر ہے کہ سردیوں میں گیس کی بندش ہوتی ہے، گزشتہ 7 سے 8 ماہ کے دوران ڈان نے کئی لوگوں سے بات کی جس میں زیادہ تر افراد نے اتفاق کیا کہ موسم سرما میں یہ صورتحال سنگین ہوجاتی ہے۔
آپ کا تبصرہ